Home سیاست سابق سپیکر اسد قیصر جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

سابق سپیکر اسد قیصر جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

Share
Share

صوابی: سابق سپیکر اسد قیصر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا۔ اسد قیصر کو 3 نومبر کو پولیس اور اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اینٹی کرپشن نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

اسد قیصر کو گزشتہ شب اسلام آباد سے صوابی منتقل کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 3 نومبر کو بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس اور اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب عدالت پیشی کے موقع پر اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اچھے کی امید رکھتے ہیں باقی جو اللہ کو منظور ہو، میں تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...