Home سیاست بانی پی ٹی آئی نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے،عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے،عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سب کچھ عیاں کر دے گی، ہمارے نام تو پہلے ہی ای سی ایل میں ہیں باقی سب کے بھی ہونے چاہئیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد تو ہیلی کاپٹر پر بھارت چلی گئی، اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر بھی کام نہیں آنا، لاہور سے ہیلی کاپٹر سے امرتسر جایا جا سکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم تو لوگوں کو روک رہے تھے بتایا تھا کہ اندر ٹریپ ہے، نو مئی کو ہمارا روکنا کسی کو نظر کیوں نہیں آیا؟۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...