Home نیوز پاکستان آپریشن ’’عزم استحکام‘‘ کیلئے 20 ارب کے فنڈز کی منظوری مل گئی

آپریشن ’’عزم استحکام‘‘ کیلئے 20 ارب کے فنڈز کی منظوری مل گئی

Share
Share

 

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کیلئے فنڈز کی منظور دیدی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، رواں مالی سال میں آپریشن ’’عزم استحکام‘‘ کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی، ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی بھی اجازت دے دی، وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے چینی برآمد کی سمری پیش کی گئی تھی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کیلئے چینی کی برآمد بینک چینلز کے ذریعے مشروط ہوگی، برآمد ایل سی کھلنے کے 60 روز کے اندر کی جا سکے گی، چینی کی ریٹیل قیمت میں اضافے کی صورت میں برآمد فیصلے پر نظر ثانی ہوگی، حکومت ماہانہ بنیادوں پر چینی کی قیمتوں کا جائزہ لے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دے دی، ایف سی خیبرپختونخوا کے لئے 27 کروڑ 62 لاکھ سے زائد کی گرانٹ منظور کر لی گئی، ریکوڈک منصوبے پر سکیورٹی اخراجات کیلئے 1 ارب 95 کروڑ 19 لاکھ کی گرانٹ منظور کی گئی۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...