Home سیاست جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ چین، اسٹرٹیجک تعاون پر اظہار اطمینان

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ چین، اسٹرٹیجک تعاون پر اظہار اطمینان

Share
Share

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انھوں نے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ھئی وی ڈونگ اور چیف آف جنرل لی ژھن لئی سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملٹری کمیشن اور 11 ویں بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن و استحکام کیلیے پاکستان کے کردار پر اظہار خیال کیا، ملاقاتوں کے دوران دونوں اطراف سے متعدد شعبوں میں پاکستان اور چین کے گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا جبکہ چینی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر حمایت کیلیے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب سب کا ہے،یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب سب کا...

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں...

تحریک انصاف کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم...

عدلیہ میں ایک اور بحران جنم لینے لگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج...