Home نیوز پاکستان سیریز کیلئے آسٹریلیا جارہے ہیں یا ہنی مون کیلئے!،فینز نے کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سیریز کیلئے آسٹریلیا جارہے ہیں یا ہنی مون کیلئے!،فینز نے کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Share
Share

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیگمات کے ہمراہ دورہ آسٹریلیا پہنچنے پر مداح چراغ پَا ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز کھلاڑیوں کی روانگی کی ویڈیو ٹوئٹر (ایکس) پر شیئر کی جس میں پلئیرز 3 تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سڈنی روانہ ہورہے تھے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی کرکٹ فینز نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی آسٹریلیا میں سیریز کھیلنے جارہے ہیں یا ہنی مون منانے۔ ماریہ راجپوت نامی مداح لکھا کہ ہنی مون گروپ آسٹریلیا کے شہر سڈنی لینڈ کرچکا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی اپنی اہلیہ انشا، امام الحق اپنی اہلیہ انمول محمود، کپتان شان مسعود اہلیہ نیشے جبکہ کوچ محمد حفیظ بھی اہلیہ کے ہمراہ آسٹریلیا جارہے تھے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم 6 دسمبر سے 10 دسمبر تک ٹور میچ میں حصہ لے گی بعدازاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

Share
Related Articles

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...

پاک فضائیہ کے کابل اور ننگرہار میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد: پاکستانی فضائیہ نے آپریشن غضب للحق کے تحت 16 مارچ...