Home Uncategorized گوگل کا مصنوعی ذہانت پرمبنی پروگرام کو گوگل سرچ میں شامل کرنے کا اعلان

گوگل کا مصنوعی ذہانت پرمبنی پروگرام کو گوگل سرچ میں شامل کرنے کا اعلان

Share
Share

سان فرانسسکو: گوگل نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پرمبنی گفتگو کرنے والے پروگرام کو گوگل سرچ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جسے باضابطہ طور پر گوگل آئی او کانفرنس کی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔ تجزیہ نگاروں کاکہناہے کہ اس سے سرچ کا دائرہ خاصا وسیع ہوسکے گا۔

یہ ایک طرح کا جدید ترین چیٹ بوٹ ہے جسے ’میگی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ڈویلپرنے اسے چیٹ جی پی ٹی کی طرزپربنایا ہے۔ اس سے قبل مائیکروسوفٹ نے اپنے بنگ براوٴزر میں چیٹ جی پی ٹی شامل کرنے اعلان کیا گیا تھا تاہم اس پر عملدرآمد اب تک نہیں ہوسکا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ گوگل نے فوری طورپر میگی پر کام شروع کی اور دوسری جانب بارڈ جیسا اے آئی منصوبہ بھی شروع کیا ہے۔ تاہم اس کی مزید تفصیلات 10 مئی کی تقریب کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔

ادھر تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ اس طرح سرچ کا دائرہ خاصا وسیع ہوسکے گا جن میں سوشل میڈیا پوسٹ، مختصر ویڈیو اور اے آئی پر مبنی گفتگو بھی شامل ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق گوگل چاہتا ہے کہ وہ ویب پر روایتی طور پر لنکس، تصاویر اور ویڈیو کی بجائے اسے مزید بہتر اور انسانی روپ دیا جاسکے۔

تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ اس سہولت کی بدولت اب ٹک ٹاک ویڈیو کے اندر سرچ کرنا بھی آسان ہوجائیگا۔ جہاں تک یوٹیوب کا سوال ہے تو وہ گوگل کی ملکیت کی وجہ سے اس منصوبے میں شامل ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل اے آئی کو میسجنگ میں بھی استعمال کرنا چاہتا ہے جس کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...