Home سیاست حکومت سازی،تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، ملاقات طے

حکومت سازی،تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، ملاقات طے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کو آج ملاقات کیلئے بلا لیا۔

بیرسٹر گوہر، اسد قیصر کی قیادت میں پانچ رکنی وفد ملاقات کیلئے مولانا کے گھر پہنچے گا، پی ٹی آئی وفد ملاقات کیلئے آج رات مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی، مولانا فضل الرحمان پہلے ہی پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...