Home سیاست حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کے لئے مہنگے پاور پلانٹ ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کے لئے مہنگے پاور پلانٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلیے مہنگے پاور پلانٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی جس میں کراچی کے بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق وفد کے اراکین کو پاورسیکٹر میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بجلی کے مسائل کے حل کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلیے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائے گا اور درآمد کوئلے پر چلنےو الے پلانٹس کو مقامی کوئلے پرمنتقل کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

لاہور:گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی...

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون، تجارت اور دیگر شعبہ جات میں معاہدے، ایم او یوز پر دستخط

منسک:پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون، تجارت اور دیگر شعبہ جات...

ملالہ یوسفزئی کاحکومت پاکستان سے افغان لڑکیوں اور خواتین کو ملک بدر نہ کرنے کامطالبہ

برمنگھم: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ادارے ملالہ فنڈ نے حکومت...