Home سیاست حکومت کا پی ٹی آئی کے ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

حکومت کا پی ٹی آئی کے ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے کوارڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ اور رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ’ریاست مخالف پروپیگنڈے‘ کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کیا اور ابتدائی تفتیش و ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔

وزارت داخلہ کے مطابق چھاپے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کیا گیا جن سے ڈیجیٹل میڈیا ونگ اور پروپیگنڈے کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، جس کی تحقیقات کیلیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ایس ایس پی حسن جہانگیر ووٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں قائم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کر کے کمپیوٹر اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا تھا۔

چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ خواتین پولیس اہلکار بھی تھیں جنہوں نے پی ٹی آئی خواتین کارکنان اور سیکرٹریٹ عملے کو بھی حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹریٹ کے باہر اور اندر سے 10 کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔

بعد ازاں پولیس نے بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹیرین ہونے کی وجہ سے رہا بھی کردیا۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...