Home سیاست یاسین ملک کا آدھا جسم مفلوج ہو چکا ہے، مشعال حسین

یاسین ملک کا آدھا جسم مفلوج ہو چکا ہے، مشعال حسین

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی انسانی حقوق مشعال حسین ملک کا کہنا ہے کہ میرے خاوند یاسین ملک کو بھارتی جیل میں زہر دیا جا رہا ہے، یاسین ملک کا آدھا جسم مفلوج ہو چکا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ 15 اگست 2019ء کے بعد سے کشمیریوں کے ساتھ بھارت کا ظلم بڑھتا جا رہا ہے، کشمیر میں 1994ء کے بعد سے تیسرے درجے کا ظلم کیا جا رہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کے وکیل کو بھی ان سے ملاقات کے لیے بہت مشکلات ہوتی ہیں، بھارتی جیل میں میری بیٹی پر بھی حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں معاون خصوصی کے عہدے پر فائز ہوئی تو میں نے صنفی تذلیل کے بارے میں کام کرنا شروع کیا، ڈیجیٹل ایپ لانچ کر رہے ہیں جہاں خواتین اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کر سکتی ہیں۔

معاون خصوصی وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں سب سے بڑی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، غزہ کی صورتحال پر اقلیت بھی فلسطین اور غزہ کے حق میں بات کر رہے ہیں۔

مشعال حسین ملک نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں بھی میں نے انسانی حقوق کی بات کی ہے، حماس نے تنگ آکر اسرائیل کا مقابلہ کرنا شروع کیا، غزہ سے ہمیں ویڈیوز موصول ہوتی ہیں لیکن کشمیر میں جاری مظالم کی کوئی ویڈیو سامنے نہیں آتی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...