Home Uncategorized شمالی تنزانیہ میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی

شمالی تنزانیہ میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی

Share
Share

ڈوڈوما: شمالی تنزانیہ میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہو گئے ہیں۔ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے علاقے کی کئی سڑکیں کیچڑ، پتھروں اور اکھڑے ہوئے درختوں کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی کمشنر جینتھ مایانجا نے اپنے بیان میں بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث دارالحکومت ڈوڈوما سے تقریباً 300 کلومیٹر شمال میں واقع شہر کاٹیش شدید متاثر ہوا ہے۔

کمشنر جینتھ مایانجا نے مزید کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے علاقے کی کئی سڑکیں کیچڑ، پتھروں اور اکھڑے ہوئے درختوں کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنزانیہ کے شمالی علاقے مانیارا میں علاقائی کمشنر ملکہ سینڈیگا نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 47 اموات اور 85 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ اموات میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب تنزانیہ کی صدر نے لوگوں کو بچانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا کہ ہم اس واقعے سے بہت حیران ہیں۔

مشرقی افریقا غیر معمولی خشک سالی کا سامنا کرنے کے بعد، گزشتہ کئی ہفتوں سے طوفانی بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہے جو ایل نینو موسمی رجحان سے منسلک ہے۔

خیال رہے کہ ایل نینو ایک قدرتی طور پر واقع ہونے والا موسمی نمونہ ہے جو بحر الکاہل میں شروع ہوتا ہے اور دنیا بھر میں گرمی کو بڑھاتا ہے، جس سے کچھ علاقوں میں خشک سالی ہوتی ہے اور دوسری جگہوں پر شدید بارش ہوتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...