Home کھیل ہانگ کانگ سپر سکسز، سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل جیت لیا

ہانگ کانگ سپر سکسز، سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل جیت لیا

Share
Share

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مونگ کوک میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدائی اوور میں ہی گرین شرٹس کے 2 کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق کے علاوہ کوئی بیٹر لنکن بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا، انہوں نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر بیٹر میں کپتان فہیم اشرف 13، عامر یامین 6، آصف علی صفر جبکہ حسین طلعت ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

گرین شرٹس کی پوری ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجایا لکشن اور تھرندو رتھنائیکے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے محتاط آغاز کیا گیا تاہم ایک اوور قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے سندون ویراکوڈی 34، دھننجایا لکشن 2، کپتان لہورو مدھوشانکا 19 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Share
Related Articles

پاکستان کی سوہا علی آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے گرلز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

نائیجیریا: پاکستان کی ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار سوہا علی نائیجیریا میں جاری...

قومی ہیرو ارشد ندیم کی وطن واپسی ، میاں چنوں میں شاندار استقبال

میاں چنوں: قومی ہیرو اور اولمپین ارشد ندیم ایشین گیمز میں گولڈ...

پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا

لاہور: پاکستان نے آخری ٹی 20 میں بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے...

بنگلادیش کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست، پاکستان کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

لاہور: ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش...