Home نیوز پاکستان سندھ میں ایچ آئی وی کے ہر ماہ سینکڑوں نئے کیس رپورٹ ہونے کا انکشاف

سندھ میں ایچ آئی وی کے ہر ماہ سینکڑوں نئے کیس رپورٹ ہونے کا انکشاف

Share
Share

سندھ میں رواں سال ایچ آئی وی کے ہر ماہ اوسطاً 260 نئے کیس سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے مئی تک ایچ آئی وی کے 1300 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں، جن میں بچوں کی تعداد 10 سے 15 فیصد ہوتی ہے۔

ایچ آئی وی کے زیادہ کیسز لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص اور کراچی سے رپورٹ ہوئے، سندھ میں جنوری میں ایچ آئی وی کے 257 اور فروری میں 256 کیسز سامنے آئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں مارچ کے مہینے میں 258، اپریل میں 239 اور مئی میں ایچ آئی وی کے 293 نئے کیس سامنے آئے۔

میرپور خاص میں جنوری سے جون تک 27 بچے ایچ آئی وی میں مبتلا ہوئے۔

Share
Related Articles

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین...

زندگی میں کبھی کبھار پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے، صبا قمر کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان

کراچی :معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا سے...

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...