Home کھیل آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 10 لاکھ سے زائد فینز کا سب سے بڑا ورلڈ کپ بن گیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 10 لاکھ سے زائد فینز کا سب سے بڑا ورلڈ کپ بن گیا

Share
Share

نئی دہلی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 10 لاکھ سے زائد فینز کا سب سے بڑا ورلڈ کپ بن گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ اب تک 10 لاکھ سے زائد فینز اسٹیڈیمز میں میچز دیکھ چکے ہیں۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹ کی تاریخ کا فینز کی تعداد کے حوالے سے سب سے بڑا ایونٹ بن گیا ہے۔

آئی سی سی 10 لاکھ تماشائیوں کا سنگِ میل جنوبی افریقا اور افغانستان کے میچ میں عبور ہوا، یہ میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے ابھی 15 اور 16 نومبر کو سیمی فائنلز اور 19 نومبر کو فائنل بھی باقی ہے۔ آئی سی سی ایونٹس ہیڈ کرس ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ ریکارڈ تماشائیوں کا آنا ون ڈے کرکٹ فارمیٹ میں فینز کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...