Home کھیل ‎آئی سی سی نے ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا

‎آئی سی سی نے ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا

Share
Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے شیڈول میں مینز کے بعد پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کو بھی ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے علاوہ کوالیفائر ون کی ٹیم شامل ہوگی۔

اسی طرح گروپ بی میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں۔

ویمنز ٹیموں کا میگا ایونٹ 3 اکتوبر سے ڈھاکہ میں ہوگا، ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

قومی ویمنز ٹیم 6 اکتوبر کو سلہٹ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، 11 اکتوبر کو کوالیفائر ون اور 13 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف مدمقابل آئے گی۔

Share
Related Articles

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...

پاکستان اور ویسٹ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے...