Home نیوز پاکستان لوگ بجلی بل دیں تو 200 یونٹس تک فری دی جا سکتی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

لوگ بجلی بل دیں تو 200 یونٹس تک فری دی جا سکتی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

Share
Share

مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے کھلواڑ اب نہیں چلے گا،سستی بجلی شہریوں کا حق ہے، لوگ بجلی بل دیں تو 200 یونٹس تک فری بجلی دی جا سکتی ہے۔

سدھنوتی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کی ترقی و استحکام سے ہی ہماری بھی بقاء ہے، ریاستی عوام کی فلاح و بہبود میرا مشن ہے، اعلانات پر یقین نہیں رکھتا بلکہ عمل کا قائل ہوں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اگر تبدیلی چاہئے تو سٹیٹس کو کو توڑنا ہو گا، عوام کے ٹیکسوں سے کھلواڑ اب نہیں چلے گا، وزراء سمیت عوامی ٹیکسوں سے تنخواہ لینے والے عوام کو جوابدہ ہیں، حقوق کی جنگ میں قومی ذمہ داری سے منہ نہیں موڑا جا سکتا۔

چودھری انوارالحق نے کہا کہ پہلی بار بجلی بلوں میں کمی کی، آنے والے دنوں میں تبدیلی نظر آئے گی، بیواؤں، یتیموں، معذوروں، بچوں، بچیوں کے لئے 5 ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے ملازمین کو اپنی پراگرس دکھانا ہو گی، اللہ نے موقع دیا تو ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ کر کے دم لوں گا۔

Share
Related Articles

ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے...

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں،اداکارہ زرنش خان کی اپیل

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا...

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ شیئر کردیا

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں...

23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں تقریب منعقد کی جائے

اسلام آباد: 23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر...