Home سیاست یہ لوگ مجھ پر آرٹیکل 6 لگانا چاہیں تو کوشش کرلیں،عارف علوی

یہ لوگ مجھ پر آرٹیکل 6 لگانا چاہیں تو کوشش کرلیں،عارف علوی

Share
Share

اسلام آباد: سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ یہ لوگ مجھ پر آرٹیکل 6 لگانا چاہیں تو کوشش کرلیں اور اپنی خوشی بھی پوری کر لیں۔

ان خیالات کااظہار عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر رسمی گفتگو میں کہی۔ صحافی نے پوچھا کہ آپ نے جس انداز سے اسمبلی تحلیل کی اس پر آرٹیکل 6 لگانے کا کہا جا رہا ہے؟ اس پر عارف علوی نے کہا کہ آرٹیکل 6 اگر لگانا چاہیں تو کوشش کرلیں اور اپنی خوشی بھی پوری کر لیں، یہ 1500 کیسز چلا چکے ہیں مزید بھی کیس بنا دیں یہ کوشش کرلیں مجھے بھی موقع ملے گا۔

عارف علوی نے کہا کہ قاضی فائز عیسٰی نے آپ کا نام لے کر کہا کہ 90 دن میں الیکشن تاریخ نہ دے سکے، میں نے قاضی صاحب کے بارے میں بہت کہا اس کی بھی اہمیت قاضی فائزعیسٰی کو ہونی چاہیے۔

عارف علوی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ؟ آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے تیار ہیں؟اس پر انہوں نے کہا کہ میں زندہ بھی اسی ملک میں ہوں اور پاکستان میں ہی رہوں گا، آرٹیکل 6 کیا ہے زندگی اور موت کی جنگ، میں بھی یہیں ہوں۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...