Home نیوز پاکستان ہم نے اگر بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو اپنے پاوٴں پر کھڑا ہونا ہوگا،وزیراعظم

ہم نے اگر بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو اپنے پاوٴں پر کھڑا ہونا ہوگا،وزیراعظم

Share
Share

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف کاکہناہے کہ مشکل معاشی حالات کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑاگزرے سال بہت مشکل تھے، پاکستان ضرور اپنے پاوٴں پر کھڑا ہوگا، خوشحالی آئے گی، زراعت پاکستان کی معیشت کو بدل کر رکھ دے گی، ہم نے اگر بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو اپنے پاوٴں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

وزیراعظم نے پشاور میں فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں شہباز شریف نے نوجوانوں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے، اس موقع پر گورنر و نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا بہادر لوگوں کی دھرتی ہے، یہاں کے لوگوں نے اپنے خون سے پاکستان کا دفاع کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اس صوبے کا بڑا کردار ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزرے سال بہت مشکل تھے، پاکستان ضرور اپنے پاوٴں پر کھڑا ہوگا، خوشحالی آئے گی، زراعت پاکستان کی معیشت کو بدل کر رکھ دے گی، ہم نے اگر بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو اپنے پاوٴں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر ملا، سعودی کراوٴن پرنس میرے بھائی محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی لیڈر شپ نے بْرے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، اسحاق ڈار اور سپہ سالار عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام خوشی سے نہیں مجبوراً قبول کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کا مستقبل سنوارنے کا لمحہ آچکا ہے، زراعت، آئی ٹی اور معدنیات کیلئے جامع منصوبہ بنایا ہے، آج ہمارا ہمسایہ ہم سے آگے نکل گیا ہے تو قصور ہمارا ہے، ہمیں آج اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہوگا، آج ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہاتھ اونچا رکھنا ہے یا کشکول لے کر پھرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا ہماری کاٹن ایکسپورٹ بھارت سے زیادہ تھی، ہمیں ماضی میں جا کر سبق سیکھنا ہے، رونے دھونے سے کبھی ملک خوشحال نہیں ہوئے، ملک محنت کی بنا پر خوشحال ہوئے ہیں۔

ان کامزید کہناتھاکہ ہم نے زراعت اور ملکی صنعتوں میں انقلاب لے کر آنا ہے، یقین ہے آئندہ چند سالوں میں پاکستان خطے اور دنیا میں ترقی کرتا ہوا عظیم ملک بن جائے گا۔

شہباز شریف نے کہ یہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہ نوازشریف کے دور میں شروع کیا تھا، ہم ا?ئندہ بھی 1 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے، ایک بھی لیپ ٹاپ سفارش پر نہیں جائے گا، صرف اور صرف میرٹ پر لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے، دوبارہ موقع ملا تو ا?بادی کے تناسب سے ہر صوبے میں لیپ ٹاپس تقسیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا یونیورسٹی کا نام مناسب نہیں یہ ماضی کا نام ہے، نیا نام قبائلی بزرگان کی مشاورت سے رکھا جائے گا، ا?ج سفارش اور کرپشن سکہ رائج الوقت ہے جس کا ضرور خاتمہ ہوگا، سفارش نے پاکستان کو تباہ جبکہ کرپشن نے پاکستان کی جڑوں کو برباد کر دیا ہے، ہم نے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر کسی نوجوان نے محنت کی ہے تو وسائل اس کے قدموں میں نچھاور کرنے چاہئیں، آج دیکھیں جاپان کہاں کھڑا ہے، جاپان نے محنت کی بنیاد پر ستاروں میں کمند ڈالی، محنت کرو تو اللہ اس میں برکت ڈالتا ہے۔

Share
Related Articles

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

حیدرآباد/لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ، گھروں کے باہر...

قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

کراچی: ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح، بابائے قوم قائداعظم محمد...