Home نیوز پاکستان مسجد نبوی کے امام فضیل الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر خیرسگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے

مسجد نبوی کے امام فضیل الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر خیرسگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد: مسجد نبوی کے امام فضیل الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

 

ترجمانِ وزارت کے مطابق وزیر مذہبی امورچوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی اقتدا کریں گے۔

 

امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر اپنے 7 روزہ دورہ خیر سگالی کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور دیگر رہنماوٴں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں معزز مہمان جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...