Home سیاست عمران خان نے آرٹیکل 245 اور پارٹی ورکرز کی پکڑ دھکڑ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

عمران خان نے آرٹیکل 245 اور پارٹی ورکرز کی پکڑ دھکڑ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آرٹیکل 245 اور پارٹی ورکرز کی پکڑ دھکڑ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے موٴقف اختیار کیا کہ یہ سارا ڈرامہ نواز شریف اور مریم نواز کا رچایا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے تحریک انصاف کے رہنماوٴں اور کارکنان کا آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کا اقدام بھی چیلنج کردیا۔

عمران خان نے ایڈووکیٹ حامد خان کی وساطت سے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرتے ہوئے وفاقی حکومت، نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان، نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی، اعظم خان سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

عمران خان نے موٴقف اختیار کیا کہ یہ سارا ڈرامہ نواز شریف اور مریم نواز کا رچایا ہے، ان دونوں نے پروپیگنڈہ کیا کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں، حالانکہ میں نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا اور ساتھ کھڑا رہا، پلوامہ واقعے پر 27 فروری 2019 کو پاک فوج کو سپورٹ کیا۔

عمران خان نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 245 کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دے، تحریک انصاف کے کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے۔آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلینز کا کورٹ مارشل غیر آئینی قرار دے، 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے، تحریک انصاف کے رہنماوٴں کی جبری علیحدگیوں کو غیر آئینی قرار دے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...