Home سیاست توہین الیکشن کمیشن کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی ، اسد عمراورفواد چوہدری پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی ، اسد عمراورفواد چوہدری پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی

Share
Share

اسلام آباد:توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی ، اسد عمراورفواد چوہدری پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی ، تینوں میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا، الیکشن کمیشن نے جیل میں سماعت سے متعلق پوچھا تو سیکریٹری داخلہ نے وزارت قانون سے رائے لینے کا موقف اپنایا ،ممبرکمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے ، اپنے رولزہیں، آئین اورالیکشن ایکٹ کے علاوہ کوئی قانون الیکشن کمیشن پرلاگونہیں ہوتا۔

ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن وچیف الیکشن کمشنر کیسزپرسماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی،اسد عمراورفواد چوہدری میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا۔

معاون وکیل نے کیس التواء کی استدعا کی ، کیشن سربراہ نثاردرانی نے ریمارکس دیے کہ سیکورٹی خدشات ہیں توجیل میں سماعت نوٹیفائی کرسکتے ہیں، سیکریٹری داخلہ نے بتایاکہ اگرآپ جیل جانا چاہتے ہیں تونوٹیفائی کرسکتے ہیں، جیل میں سماعت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔

ممبر کمیشن نے پوچھاکہ کیا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟ جس پرسیکرٹری داخلہ نے وزارت قانون سے رائے لینے کا موقف اپنایا ، کمیشن کے پوچھنے پرفواد چوہدری کے وکیل بولے کہ فواد چوہدری جوڈیشل کسٹڈی میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیسزکی سماعت چھ دسمبرتک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...