Home نیوز دنیا سال2025ء میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟،تفصیل سامنے آگئی

سال2025ء میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟،تفصیل سامنے آگئی

Share
Share

آئندہ برس مئی سے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ متعدد آئی فون ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گی۔

5 مئی سے شروع ہونے والے اس آپریشن میں واٹس ایپ ان آئی فون ڈیوائسز میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا جس میں 15.1 سے پُرانا آئی او ایس ورژن زیرِ استعمال ہوگا۔ جس کا مطلب ہے کہ آئی فون 5 ایس، آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کے صارفین واٹس کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔

اس وقت واٹس ایپ اینڈرائیڈ 5.0 اور اس کے بعد کے ورژن رکھنے والی ڈیوائسز اور آئی او ایس 12 اور اس کے بعد کے ورژن رکھنے والے آئی فونز میں فعال ہے۔ تاہم، ٹیکنالوجیکل جدت کو یقینی بنانے کے لیے واٹس ایپ اپنے پرانے آپریٹنگ سسٹمز سے ایپ کی سپورٹ ختم کرنا شروع کر دے گی۔

واٹس کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام سے اینڈرائیڈ صارفین متاثر نہیں ہوں گے اور وہ ایپ کو معمول کے مطابق استعمال کر سکیں گے۔

Share
Related Articles

ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ،ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے،صدرٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے...

ماں کو بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پرسات گھنٹے سے زائد وقت کے لئے پولیس سیل میں رہنا پڑگیا

لندن:برطانیہ میں بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے...

پچاس کلو سے کم وزن والے افراد کے اڑنے کا خدشہ، چین میں تیز ہواؤں کا الرٹ

بیجنگ:چین میں تیز ہواؤں کے پیش نذر لاکھوں لوگوں کو گھروں کے...

چلی میں صرف 2 گھنٹے کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری

سانتیاگو:وسطی چلی میں لگونا ڈیل مول آتش فشاں فیلڈ میں صرف دو...