Home کھیل ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ،بھارت کا میزبانی سے صاف انکار

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ،بھارت کا میزبانی سے صاف انکار

Share
Share

نئی دہلی: بھارت نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی سے صاف انکار کردیا ہے۔

بنگلادیش میں سیاسی بحران کی وجہ سے آئی سی سی نے بھارت سے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی درخواست کی تھی۔

ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ میں نے آئی سی سی کو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے صاف انکار کردیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ابھی مون سون چل رہا ہے اور اگلے سال ہم نے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنی ہے، میں ایسے کوئی اشارے نہیں دینا چاہتا کہ میں لگاتار ورلڈ کپ منعقد کرنا چاہتا ہوں۔

بھارت کے دستبردار ہونے کے بعد سری لنکا اور متحدہ عرب امارات آنے والے ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش کو 3 سے 20 اکتوبر تک ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے لیکن ملک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے آئی سی سی ٹورنامنٹ کو کسی دوسرے ملک منتقل کرنے پر غور کررہی ہے۔

آسٹریلیا، برطانیہ، بھارت اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو بنگلا دیش کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...