Home Uncategorized بھارتی بحریہ کا گائیڈڈ میزائل فریگیٹ آئی این ایس پراسرار دھماکے میں تباہ

بھارتی بحریہ کا گائیڈڈ میزائل فریگیٹ آئی این ایس پراسرار دھماکے میں تباہ

Share
Share

نئی دہلی: بھارتی بحریہ کا گائیڈڈ میزائل فریگیٹ آئی این ایس برہم پتر پراسرار دھماکے میں تباہ ہو گیا ہے۔

گائیڈڈ میزائلوں سے لیس بھارتی فریگیٹ کے تباہ ہونے سے نیوی کے 20 اہلکاروں سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے باعث بحری جہاز مرمت کے قابل بھی نہ رہا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تین سکھ اہلکاروں نے جو اگنی پاتھ اسکیم کے تحت بحریہ میں شامل ہوئے تھے، دانستہ طور پر جہاز کے ایمونیشن ڈپو کو تباہ کیا جس سے دھماکہ ہوا۔

واقعہ کے بعد سے تینوں سکھ اہلکار مبینہ طور پر لاپتہ ہیں۔ گھروں پر چھاپوں کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

واقعہ کے ردعمل کے طور پر بھارتی بحریہ نے تمام سکھ اور مسلمانوں اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

ہندوتوا نظریہ نے بھارتی قوم کو بری طرح سے متاثر کیا ، جس سے تقسیم بڑھ گئی، سکھوں کی برداشت جواب دے گئی اور اب وہ واضح طور پر اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہو گئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...