اسلام آباد:پاکستان اپنی متوازن خارجہ پالیسی اورکامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ایران کابھرپور ساتھ دینے پرپاکستانی حکومت اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کاعملی مظاہرہ کیا۔پاکستانی حکومت اور عوام کے اس تعاون اور حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی حکومت اور عوام نے ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔
عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان نے بیک وقت عرب ممالک اور ایران کے ساتھ متوازن بات چیت قائم کرکے بہترین سفارت کاری کا عملی مظاہرہ کیا۔ایرانی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کی بہترین سفارت کاری اور خطے میں نمایاں حیثیت کا عکاس ہے۔
ماہرین کاکہناہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں بے پناہ پیچیدگیوں کے باوجود ایک انتہائی اہم اور مثبت تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کی خطے میں برادر ممالک کے درمیان امن کیلئے کی جانیوالی کاوشیں قابل ستائش ہیں جو جنگ کو محدود کرنے میں انتہائی اہم ہیں۔