Home سیاست وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مذہبی امور سالک حسین سے عراقی سفیر کی ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مذہبی امور سالک حسین سے عراقی سفیر کی ملاقات

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین سے عراقی سفیر نے ملاقات کی ہے۔

عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے وزارت داخلہ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز و مذہبی امور چودھری سالک حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں عراق جانے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت دینے اور پاکستانی زائرین کا کوٹہ بڑھانے سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر داخلہ نے عراقی سفیر کو زائرین سے غیر قانونی طور پر زائد فیس وصول کرنے والے ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہر سال لاکھوں پاکستانی زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں، محرم اور صفر کے مہینوں میں زائرین کو کئی مشکلات پیش آتی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت کی جانب سے بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت ملنے کی صورت میں زائرین کو بہت سہولت ملے گی، پاکستانی زائرین سے عراق میں داخلے پر پاسپورٹ نہ لئے جائیں کیونکہ اس سے انہیں واپسی میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی زائرین کا کوٹہ رواں سال دگنا کرنے کی بھی استدعا کی۔

عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو ان معاملات اور زائرین کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو زائرین سے غیر قانونی طور پر زائد فیس وصول کرنے والے ٹریول ایجنٹس کی فہرست بھی فراہم کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ان ٹریول ایجنٹس کے خلاف ایک ہفتہ میں کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

ملاقات میں ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ پر ویزا کی چھوٹ کے معاہدہ کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا، وزارت سمندر پار پاکستانی اور عراق کی وزارت لیبر کے مابین ایم او یو پر جلد دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سالک حسین نے کہا کہ اس ایم او یو کے فعال ہونے سے پاکستانی شہریوں کو عراق کیلئے ورک پرمٹ حاصل کرنا آسان ہو گا، ایم او یو سے قانونی امیگریشن بڑھے گی اور غیر قانونی طریقوں سے داخلہ اور رہائش میں کمی واقع ہو گی۔

وزیر داخلہ نے عراق میں مقیم غیر قانونی پاکستانیوں کے مسئلے کے حل کیلئے عراقی سفیر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

عراقی سفیر نے عراق کے وزیر داخلہ کی جانب سے محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور عراق دورے کی دعوت بھی دی۔

ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور عراقی سفارت خانہ کے وفد نے بھی شرکت کی۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے،دوبارہ غور کرے، مذاکرات نہ چھوڑے، عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

قانون سازی سوشل میڈیا کیلئے ہے، ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا، عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترامیم...

وزیراعظم کی ورلڈ بینک کی تقریب میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو، سب حیران رہ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری...

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...