Home سیاست آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ، وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ کو باقاعدہ آگاہ کردیا

آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ، وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ کو باقاعدہ آگاہ کردیا

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ کو نئے سیکرٹری خارجہ کی تقرری سے متعلق باضابطہ طور پرآگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس سے دستخط شدہ سمری وزارت خارجہ کو موصول ہوگئی، وزاعظم شہباز شریف نے دو روز قبل نئے سیکرٹری خارجہ کی تعیناتی کی منظوری دی تھی، پاکستان کی یورپی یونین میں موجودہ سفیر آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ ہوں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آمنہ بلوچ اپنا عہدہ آئندہ ماہ موجودہ سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سنبھالیں گی، وزیراعظم آفس سے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری کی سمری بھی وزارت خارجہ کو ارسال کردی گئی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...