Home Uncategorized شام میں کار پر اسرائیل کا حملہ ،حزب اللہ اور اسلامک جہاد کے 4 سرکردہ رہنما شہید

شام میں کار پر اسرائیل کا حملہ ،حزب اللہ اور اسلامک جہاد کے 4 سرکردہ رہنما شہید

Share
Share

دمشق: اسرائیل نے شام میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار چاروں افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے کار کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ شام کے دارالحکومت دمشق میں شام اور لبنان کی سرحد کی نزدیک بیروت روڈ پر ایک چوکی کو عبور کر رہی تھی۔ ڈرون لگتے ہی کار میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

رائٹرز کو 2 نہایت قابل اعتبار سیکیورٹی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ کار پر اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہونے والوں 3 فلسطینی جنگجو اور ایک لبنان کی حزب اللہ کا کمانڈر شہید ہوگیا۔

دونوں ذرائع نے رائٹرز کو اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی ڈرون کا نشانہ بننے والی کار میں موجود افراد نہتے تھے اور گاڑی میں بھی نہ تو اسلحہ اور نہ ہی بارودی مواد موجود تھا۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ ان کی فضائیہ نے شام میں اسلامک جہاد موومنٹ کے رہنما فارس قاسم کو نشانہ بنایا جو تنظیم میں آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کا ایک اہم عہدیدار تھا۔

تاہم حزب اللہ یا اسلامک جہاد موومنٹ کی جانب سے اسرائیلی دعوے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

گزشتہ روز بھی اسرائیلی حملے میں ایک ٹرک کو اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ مشرقی لبنان کے علاقے سے گزر رہا تھا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...