Home Uncategorized سکالر شپ کے لئے باپ کی موت کا ڈرامہ رچانا طالبعلم کو مہنگا پڑ گیا

سکالر شپ کے لئے باپ کی موت کا ڈرامہ رچانا طالبعلم کو مہنگا پڑ گیا

Share
Share

اتر پردیش: بھارتی طالب علم کو امریکی کالج کی سکالر شپ کیلئے باپ کی موت کا ڈرامہ رچانا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سالہ طالبعلم آریان آنند کو مکمل سکالرشپ حاصل کرنے کیلئے دستاویزات میں جعلسازی ثابت ہونے پر واپس بھارت بھیج دیا گیا۔

آنند نامی طالبعلم نے اعتراف کیا کہ اس نے 10 ویں جماعت کے بورڈ امتحان کے نتائج میں جعلسازی کی اور مکمل سکالرشپ کے ساتھ امریکی کالج میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے دھوکا دہی کی۔

رپورٹ کے مطابق طالبعلم امریکی ریاست پنسلوانیا کی ایک یونیورسٹی میں پڑھتا تھا۔

آنند نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے والد کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی بنوایا تاہم بعد میں اس کی پڑھائی میں دلچسپی ختم ہوگئی اور وہ بہت زیادہ شراب نوشی کی لت میں بھی پڑ گیا۔

طالبعلم آنند کو دو ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور اسے جعلسازی اور چوری کے سنگین جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم یونیورسٹی حکام کی درخواست پر اسے ملک بدر کر کے بھارت بھیج دیا گیا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...