Home سیاست جسٹس مظاہر نقوی کا جوڈیشل کونسل کی کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ

جسٹس مظاہر نقوی کا جوڈیشل کونسل کی کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے خلاف چلنے والی جوڈیشل کونسل کی کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ شفاف ٹرائل کا تقاضا ہے کہ انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ کیا۔

جسٹس مظاہر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ شوکت عزیز صدیقی کیس میں سپریم کورٹ نے جوڈیشل کونسل کی کھلی سماعت کا حق تسلیم کیا، میری درخواست ہے میرے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی کی کھلی سماعت کی جائے اور آئین پاکستان مجھے کھلی سماعت کا حق دیتا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ میں نے جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر اعتراضات اٹھائے ہیں، کونسل کے ان کیمرہ اجلاس کی وجہ سے میرا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، کونسل کارروائی کی وجہ سے مجھے تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے لکھا کہ شفاف ٹرائل کا تقاضا ہے کہ انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، جب تک میری درخواستوں پر فیصلہ نہیں آتا جوڈیشل کونسل کی کارروائی روک دی جائے، جوڈیشل کونسل کے سامنے میری متعدد درخواستیں زیر التواء ہیں۔

انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ 13 نومبر کو میں نے نوٹس کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا، میری دونوں درخواستیں 15 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم نے ماہ رمضان میں کم قیمت پر اشیا کی فراہمی کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی

اسلام آ باد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی...

ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر فافن کی جائزہ رپورٹ جاری

اسلام آباد:پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان...

آئی ایم ایف وفد کی ججز سے ملاقات انوکھا واقعہ، لگتا ہے انہیں نظام عدل پر تحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا...