Home سیاست جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم چیئرمین مسابقتی اپلیٹ ٹربیونل تعینات

جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم چیئرمین مسابقتی اپلیٹ ٹربیونل تعینات

Share
Share

اسلام آباد:جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کو مسابقتی اپلیٹ ٹربیونل کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔

سابق سپریم کورٹ جج جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی وزارت قانون انصاف نے جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وہ 2025 تک چیئرمین کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔

وفاقی کابینہ نے جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کی بطور چیئرمین تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے سابق جج کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مسابقتی اپلیٹ ٹربیونل گزشتہ 10 سال میں سے ساڑھے 7 سال غیر فعال رہا ہے، ٹربیونل میں اس وقت 212 اپیلیں زیر التواء ہیں، اپیلوں پر فیصلے میں تاخیر سے چینی، سیمنٹ، کھاد، ٹیلی کام اور بینکوں سمیت اہم شعبوں میں سی سی پی آرڈرز کے نفاذ پر منفی اثر پڑا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...