Home Uncategorized کنگنا رناوت فلم “ایمرجنسی” کی ریلیز سے قبل خوفزدہ ہو گئیں

کنگنا رناوت فلم “ایمرجنسی” کی ریلیز سے قبل خوفزدہ ہو گئیں

Share
Share

ممبئی:بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز سے قبل خوف کا شکار ہوگئیں۔

بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت جو فلم انڈسٹری میں موجود اقربا پروری پر بے باک تنقید اور اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں، اب حال ہی میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز سے قبل خوف کا شکار ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر گفتگو کی۔

دوران شو میزبان نے کرن جوہر سے سوال کیا کہ ’وہ کون سا سیاسی ایونٹ فلم کی صورت میں دیکھنا پسند کریں گے؟

میزبان کے سوال پر ہدایت کار نے کنگنا رناوت کی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’ایمرجنسی، بنائی جارہی ہے، وہ دیکھنے کے لئے پرجوش ہوں‘۔

کرن جوہر کی جانب سے اس تبصرے پر کنگنا رناوت نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ فلم کے حوالے سے خوفزدہ ہیں‘۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مذکورہ موضوع کے حوالے سے ایک صارف کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’ہا ہا پچھلی مرتبہ جب اس نے میری فلم ’مانیکرنیکا‘ کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ دیکھنے کے لئے پرجوش ہے تو اس کی ریلیز کے وقت میرے خلاف بدترین مہم چلائی گئی اور کردار کشی کی گئی تھی۔

کنگنا نے مزید کہا کہ ’فلم میں کام کرنے والے تقریباً تمام اہم اداکاروں کو میرے خلاف بولنے، فلم کو سبوتاژ کرنے کے لئے پیسے دیئے گئے، ممکنہ طور پر جو ویک اینڈ میری زندگی کا کامیاب ترین ویک اینڈ ہوسکتا تھا وہ کسی ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوگیا اور اب میں پھر خوفزدہ ہوں ، کیونکہ یہ پھر سے میری فلم دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں‘۔

یاد رہے کہ فلم ایمرجنسی سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہے اور کنگنا رناوت اس فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، یہ فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...