Home سیاست خواجہ آصف بھول گئے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا تو ہمارا بھی کردار ہے،راجہ ریاض

خواجہ آصف بھول گئے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا تو ہمارا بھی کردار ہے،راجہ ریاض

Share
Share

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پوری لگن سے ہمیں ڈیفالٹ سے بچایا، خواجہ آصف بھول گئے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا تو ہمارا بھی کردار ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کا ستیاناس کیا تو پھر تحریک عدم اعتماد آئی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم سب پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر آئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے عثمان بزدار کو چیف منسٹر بنایا، ہم دوستوں نے اس وقت چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے خود کو الگ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا آپ کی پالیسیوں سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، عثمان بزدار کے دور میں ڈی سی، ڈی پی او پیسے دے کر لگتے تھے۔

راجہ ریاض نے مزید کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بھرپور مخالفت کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے پھر نو مئی کا واقعہ کیا، شہدا کے مجسمے جلائے اور توڑے گئے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نو مئی واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، شہباز شریف نے پوری لگن سے ہمیں ڈیفالٹ سے بچایا، خواجہ آصف بھول گئے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا تو ہمارا بھی کردار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم آج بہت خوش ہیں کہ ہم نے ملک کوڈیفالٹ سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا، مہنگائی ایک ایشو ہے، حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکی، بجلی کے ریٹ مسلسل بڑھ رہے ہیں، امید کرتا ہوں نگران حکومت غریب عوام کو مہنگائی سے بچائے، مہنگائی سے غریب آدمی کا زندہ رہنا مشکل ہوچکا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو مہنگائی کا مسئلہ حل کرنا ہو گا، موجودہ حکومت کی جائز پالیسیوں کی حمایت اور غلط کاموں کی نشاندہی کی، اسمبلی کے تمام سٹاف کیلئے بونس کا اعلان کیا جائے۔

Share
Related Articles

کوئی بھی رہنما ڈیل کے لئے مذاکرات نہ کرے اور نہ ہی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرے عمران خان

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے ہدایت کی ہے...

وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی...

دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف

اسلام آباد:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...