Home سیاست قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے، جسٹس منصور علی شاہ

قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے، جسٹس منصور علی شاہ

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے۔

اسلام آباد میں اسلام اور بین الاقوامی انسانی قانون کے عنوان سے چار روزہ تربیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ قرآن اور سنت انسانیت کے لیے دائمی رہنمائی پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے۔

تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ماحولیات کی اہمیت پر مغربی فقہ قانون کے حوالوں کے بجائے قرآن اور سنت کے حوالے لوگوں کے ذہنوں پر گہرے اثرات مرتب کریں گے۔

میں اسلام اور بین الاقوامی انسانی قانون کے عنوان سے چار روزہ تربیتی تقریب کے اختتام پر 34شرکا کو سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...