Home Uncategorized زندگی سوشل میڈیا پرجتنی آسان نظر آتی ہے ویسی بالکل نہیں، زارا نور

زندگی سوشل میڈیا پرجتنی آسان نظر آتی ہے ویسی بالکل نہیں، زارا نور

Share
Share

لاہور: خوبرو پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زندگی جتنی آسان نظر آتی ہے حقیقت میں ویسی بالکل نہیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔

تصاویر کے کیپشن میں زارا نور نے لکھا کہ کچھ دن ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جب اپنے پیروں پر کھڑا ہونا کچھ لوگوں کو سب سے بڑی نعمت معلوم ہوتی ہے، اٹھنا ، تیار ہونا، مسکرانا اور بال سنوارنا جن کو ہم معمولی بات سمجھتے ہیں کچھ دن ایسا کر لینا بھی بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ’ایسے وقت میں آپ کو مشورہ دینے والے آپ کی مدد اور رہنمائی کرتے ہیں اور زندگی بہتر طریقے سے گزارنے کیلئے آپ کو حکمتِ عملی بتاتے ہیں، لیکن میں کہنا چاہوں گی کہ یہ آپ کی زندگی ہے، آپ کی جدوجہد ہے، آپ کو سوچنا ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی پریشانی سب پر آشکار کرنی ہے یا سب سے چھپا کر رکھنی ہے، لوگوں کو جو سوچنا ہے سوچنے دیں، کیونکہ اللہ ہے جو آپ کو دیکھ رہا ہے اور آپ کو کبھی ہارنے نہیں دے گا۔

زارا نور نے مزید کہا کہ ” وہ اللہ ہی ہے جس کے سامنے آپ اپنی خواہشات کیلئے ضد کرتے ہیں، لیکن صرف وہ ہی جانتا ہے کہ آپ کیلئے کیا بہتر ہے، لٰہذا صرف اس پر بھروسہ رکھیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...