Home Uncategorized ماہرہ خان نے اپنی شادی کی مزید تصاویر جاری کردی

ماہرہ خان نے اپنی شادی کی مزید تصاویر جاری کردی

Share
Share

کراچی: رواں ماہ اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں ہونے والی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی شادی کی تقریبات کی مزید تصاویر جاری کردی ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ پیلے رنگ کی ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے ہاتھوں پر مہندی بھی لگی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میری خدیجہ نے میرے لیے یہ ساڑھی تیار کی، میں تمہارے لیے ہر دن دعا کرتی ہوں۔

ماہرہ خان کی تصاویر پر جہاں شوبز شخصیات کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے تو وہیں ایک صارف نے کہا کہ ‘یہ سادہ شادی کافی لمبی ہوتی جارہی ہے’۔

ایک صارف نے کہا کہ ‘ماہرہ کی شادی کے فنکشنز کی فہرست تو بڑھتی ہی جارہی ہے’۔

مہک نامی صارف نے کہا کہ ‘اب کہاں گئے وہ لوگ جو سادگی سے شادی کرنے پر ماہرہ خان کو سراہا رہے تھے’۔

ایک اور صارف نے سوال کیا کہ ‘یہ شادی کب ختم ہوگی؟’

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے یکم اکتوبر کو اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں جبکہ پاکستان بھارت دونوں ممالک میں اداکارہ کی دوسری شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...