Home سیاست منظور پشتین جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منظور پشتین جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Share
Share

اسلام آباد:منظور پشتین کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں منظور پشتین کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کے معاملے پر سماعت ہوئی جبکہ منظور پشتین کو خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو پیش کیا گیا۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے منظور پشتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر منظور پشتین کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ بلوچستان میں منظور پشتین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جلسہ کرنا ہمارا حق ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ منظور پشتین کو بلوچستان سے اغواء کیا گیا اور آج 3 دن بعد پیش کیا گیا ہے، میرے موٴکل کا جسمانی ریمانڈ نہیں بنتا۔

بعدازاں خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پولیس کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے منظور پشتین کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Share
Related Articles

آئی ایم ایف وفد کی ججز سے ملاقات انوکھا واقعہ، لگتا ہے انہیں نظام عدل پر تحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا...

تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں بڑی گرمجوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی،جسٹس نعیم اخترافغان

اسلام آباد:فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے مقدمے کی...

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی

مظفرآباد: آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی...