Home سیاست نواز شریف پر بھلے کسی کا بھی ہاتھ ہو اس کو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے، منظور وسان

نواز شریف پر بھلے کسی کا بھی ہاتھ ہو اس کو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے، منظور وسان

Share
Share

کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے ن لیگ کے قائد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف پر بھلے کسی کا بھی ہاتھ ہو اس کو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے جبکہ فضل الرحمان کی پرانی خواہش ہے کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں۔

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ جیتیں گے ان کا کچھ نہیں ہوگا۔ بہت کچھ ہونے والا ہے، عام انتخابات میں جیت ہماری ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی پرانی خواہش ہے کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں،پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔

منظوروسان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ جب بھی اتحاد کی باتیں کی جاتی ہیں تو مجھے ہنسی آجاتی ہے، دعا ہے کہ الیکشن خیر سے ہوجائیں، سب کو الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...