Home سیاست مریم نواز کا وزیراعلی سندھ کی جانب سے بجلی قیمت میں ریلیف کو بے وقوفی کہنے پر ردعمل

مریم نواز کا وزیراعلی سندھ کی جانب سے بجلی قیمت میں ریلیف کو بے وقوفی کہنے پر ردعمل

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیراعلی سندھ کی جانب سے بجلی قیمت میں ریلیف کو بے وقوفی کہنے پر ردعمل سامنے آگیا۔مریم نواز نے کہا کہ یہ قلیل مدتی ریلیف نہیں اس کے بعد ہم بہت بڑا شمسی توانائی کا منصوبہ لارہے ہیں جو ہمیشہ کے لئے صارفین کو زیادہ بلز سے نجات دے گا۔

مریم نواز نے لاہور میں صوبے بھر کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں ایوان وزیراعلی میں تقریب منعقد کی، جس میں ان کے والدین اور ٹیچرز کو بھی مدعو کیا۔ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعام، میڈل اور سرٹیفکیٹ بھی دیے۔

اس موقع پر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو والدین اور اساتذہ کی خدمت اور احترام کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہونہار بچے ہمارے سر کا تاج ہیں۔

پنجاب میں بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کمی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے لیے بلز میں ریلیف دیا ہے، کم از کم دو ماہ تو عوام کے سکون سے گزریں گے، یہ قلیل مدتی ریلیف نہیں اس کے بعد ہم بہت بڑا شمسی توانائی کا منصوبہ لارہے ہیں جو ہمیشہ کے لئے صارفین کو زیادہ بلز سے نجات دے گا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کو بے وقوفی قرار دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کسی نے لفظ استعمال کیا یہ بے وقوفی ہے، اس پر میں ہنس پڑی۔

مریم نواز نے پی پی پی کی سندھ حکومت سے سوال کیا کہ کرپشن کا پیسہ جیب میں ڈالنا، پروٹوکول، جہازوں، ہیلی کاپٹرز ، گاڑیوں کے قافلوں پر پیسے خرچ کرنا بے وقوفی نہیں اور عوام کو ریلیف دینا بے وقوفی ہے؟ اگر عوام کو 2 ماہ کا ریلیف بھی مل جائے تو میرے لیے اس سے زیادہ سعادت و خوشی کی بات نہیں۔

نواز شریف کا پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے، میں تو چاہتی ہوں پورے پاکستان کو ریلیف ملے، پنجابی بعد میں پہلے پاکستانی ہوں، پنجاب میں ریلیف کسی نے تحفے میں مجھے نہیں دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پنجاب حکومت کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عجیب و غریب اعلانات کیے جاتے ہیں تو ہمیں پریشانی ہوتی ہے، ان بیوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیا جائے، ان عجیب اعلانات سے ہم پریشانی میں آجاتے ہیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...