Home سیاست نو مئی واقعات، پنجاب پولیس کو بشریٰ بی بی سے تفتیش کی اجازت مل گئی

نو مئی واقعات، پنجاب پولیس کو بشریٰ بی بی سے تفتیش کی اجازت مل گئی

Share
Share

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے پنجاب پولیس کی جانب سے 9 مئی واقعات کے تناظر میں بشریٰ بی بی کے خلاف درج 12 مقدمات میں تفتیش کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو بشریٰ بی بی سے تفتیش کی اجازت دے دی۔

بشریٰ بی بی نیب کے توشہ خانہ ٹو کیس میں گرفتار ہیں۔ بشریٰ بی بی کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں ہی رکھا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کے خلاف 11 مقدمات راولپنڈی میں اور ایک مقدمہ اٹک میں درج ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پولیس کو 7 روز میں تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...