Home سیاست نگران وزیراعلیٰ کے پی اورچیف الیکشن کمشنرکے مابین ملاقات، انتخابات سے متعلق امور پرگفتگو

نگران وزیراعلیٰ کے پی اورچیف الیکشن کمشنرکے مابین ملاقات، انتخابات سے متعلق امور پرگفتگو

Share
Share

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس سید ارشد حسین شاہ نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی اور انتخابات سےمتعلق امور پر بات چیت کی ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملاقات میں نگران وزیرِ اعلیٰ نے چیف الیکشن کمشنر کو صوبے میں انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی ، انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر صوبے میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنائے گی ۔

چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔

اس موقع پر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ عام انتخابات میں ووٹرز کے تحفظ کو اولین فوقیت دی جائے، الیکشن کمیشن کی ٹیم صوبے میں انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لینے کے لئے جلد خیبرپختونخوا کا دورہ کرے گی۔

Share
Related Articles

وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کی گئی...

کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اوٹاوا:جسٹن ٹروڈو کے ایک دہائی پر مشتمل اقتدار کا سفر ختم ہونے...

آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل، پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے،وفد کی یقین دہانی

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان پہلے اقتصادی...

دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس...