Home سیاست آ رمی چیف جنرل عاصم منیر سے سری لنکن آرمی چیف کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال

آ رمی چیف جنرل عاصم منیر سے سری لنکن آرمی چیف کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال

Share
Share

راولپنڈی :پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوران گفتگو سری لنکن آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، سری لنکن آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری آپریشنز میں کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سری لنکا کے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، دونوں ممالک خاص طور پر دفاعی اور تربیتی شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن فوج کے کمانڈر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کل ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ بھی دیکھیں گے۔

قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر سری لنکن آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...