Home Uncategorized میٹا نے ٹائم صرف کرنے سے متعلق دو منفرد نئے ٹول متعارف کرادئیے

میٹا نے ٹائم صرف کرنے سے متعلق دو منفرد نئے ٹول متعارف کرادئیے

Share
Share

کیلیفورنیا: انسٹاگرام اور فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے دو ایسے نئے ٹول متعارف کرائے ہیں جو نوجوانوں کو ان ایپس پر ٹائم صرف کرنے کے متعلق متنبہ کرتے رہیں گے۔

میٹا کی جانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ یہ اپ ڈیٹس نوجوانوں کو اپنے آن لائن مشاہدات پر قابو کا احساس ہونے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

میٹا کے مطابق پہلا نیا ٹول نوجوانوں کو فیس بک پر زیادہ وقت گزارنے پر نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

میٹا کا کہنا تھا کہ فیس بک پر 20 منٹ گزارنے کے بعد نوجوانوں کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جو ان کو ایپ سے وقفہ لینے پر زور دے گا اور روز مرہ کے وقت کا تعین کرائے گا۔

ادھر دوسرا فیچر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ اِنسٹاگرام پر رات میں ریلز دیکھنے پر نوجوانوں کو تنبیہ کرے گا۔

میٹا کی جانب سے یہ نیا فیچر اِنسٹاگرام پر ’کوائٹ موڈ‘ متعارف کرائے جانے کے فوری بعد پیش کیا گیا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو اپنے دوستوں اور فالوورز کی حدود کا تعین کرنے میں مدد دے گا۔

کوائٹ موڈ نوٹیفکیشن کو خاموش کرتا ہے اور ڈائریکٹ میسجز کو خود بخود جواب بھیج دیتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...