Home Uncategorized میری اور ثانیہ کی شادی کو جتنی زیادہ شہرت ملی وہ ثانیہ کی وجہ سے تھی ،شعیب ملک

میری اور ثانیہ کی شادی کو جتنی زیادہ شہرت ملی وہ ثانیہ کی وجہ سے تھی ،شعیب ملک

Share
Share

لاہور: کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سے اپنے تعلقات پر خاموش توڑ دی۔

کھیلوں کی سپراسٹار جوڑی کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی خبریں کافی عرصے سے گردش میں ہیں اور اکثر ان کے رشتے کے متعلق سرخیاں بنتی رہتی ہیں، اب ایک تازہ انٹرویو میں شعیب ملک نے ثانیہ کے ساتھ اپنے رشتے پر گفتگو کی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ میری اور ثانیہ کی شادی کو جتنی زیادہ شہرت ملی وہ سب کی سب ثانیہ کی وجہ سے تھی کیوں کہ وہ ایک سوپر ڈوپر اسٹار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے گھر میں خواتین فیملی ممبر کی کامیابی کا جشن منانا چاہئے۔

شعیب ملک نے کہا کہ اگرچہ ایک شخص کو کسی کی کامیابی پسند نہیں تو لوگوں کو اپنی کامیابی پر خوش رہنے دیا جائے اور اگر کسی کے گھر میں کوئی کامیابی حاصل کرے تو اسے منانا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیابی چاہے کسی کی بہن حاصل کرے، بیوی، ماں یا ساس کو ملے، ہمیں مساوی طور پر اس پر خوش ہونا چاہئے۔

خیال رہے کہ ثانیہ اور شعیب نے طلاق کی خبروں پر ابھی تک اپنی زبان نہیں کھولی ہے حالاں کہ انٹرنیشنل میڈیا ذرائع کے مطابق ان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...