Home سیاست وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کو ہر اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت

وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کو ہر اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے دو روز قبل اسمبلی کے باہر اور پارلیمنٹ کی حدود سے گرفتار کیے جانے والے تحریک انصاف کے 10 اراکین کے پرڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

اسیپیکر ایاز صادق کی جانب سے شیر افضل مروت،عامر ڈوگر ،احمد چٹھہ، ذین قریشی، شیخ وقاص اکرم، زبیر خان ،اویس حیدر کے پروڈیکشن آرڈر جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ شاہ احد ، مولانا نسیم شاہ ،یوسف خان کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری، اسپیکر کا تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کو خط

پرڈکشن آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت پارلیمنٹ کا اجلاس 30 اگست کو طلب کیا تھا جو پارلیمنٹ ہاؤس میں تاحال جاری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی 2007 قانون کی شق 8 کے تحت اُن کے پروڈکشن آرڈر جاری کررہے ہیں لہذا مذکورہ ممبران کو اجلاس میں پیش کیا جائے۔

مذکورہ پروڈکشن آرڈر وزارت داخلہ، آئی جی پولیس، کمشنر اسلام آباد اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی سارجنٹ آرمز کو ارسال کیا گیا ہے۔ پولیس ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے ہر اجلاس سے قبل مذکورہ ارکان کو سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کرے۔

Share
Related Articles

امید ہے دہشتگردی کے واقعے کے بعد ساری جماعتیں اکٹھی ہوں گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا...

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد...

وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو آج سانحہ جعفر ایکسپریس کی وجہ سے استعفیٰ دے دیتے،اسد قیصر

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر...

مذمت سے بات نہیں بنے گی طے کرنا ہوگا کہ ہم نے کیا کرنا ہے؟،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...