Home نیوز پاکستان کراچی فیشن شو میں ماڈلز کی فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی

کراچی فیشن شو میں ماڈلز کی فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی

Share
Share

کراچی: کراچی کے ایک فیشن شو میں ماڈلز نے جلوے بکھیرنے کیساتھ ساتھ فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کی ہے۔

فیشن ڈیزائنر پریشے کی جانب سے زر کے عنوان سے رنگا رنگ فیشن شو میں 35 منفرد دیدہ زیب ڈیزائن پیش کئے گئے جن میں سے ہر ایک لباس اپنی منفرد داستان سنا رہے تھے۔

معروف فیشن ڈیزائنر امیر عدنان نے کہا کہ میری بیٹی پریشے نے دنیا سے متاثر ہوئے بغیر وہ پیش کیا جو وہ چاہتی تھی۔

شو کے آغاز میں ہی فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی کی گئی۔

فریحہ الطاف نے کہا کہ یہ وقت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا ہے، ہم سب کو چاہیے کہ اپنے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیں، ہماری آواز اٹھانے سے ہی کچھ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں ظلم ہو رہا ہے، کورونا ختم ہونے کے بعد بھی لوگوں میں انسانیت نہیں آئی لیکن میں سمجھتی ہوں جو حماس نے کیا اس کے بعد اسرائیل جال میں پھنس گیا ہے اور سب کو پتہ چل گیا ہے کہ دہشتگرد کون ہے۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...