Home سیاست محسن نقویٰ کا عید پر امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان

محسن نقویٰ کا عید پر امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے عید پر ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں محسن نقوی نے عیدالفطر پر بہترین انتظامات کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت سے عید کے اجتماعات پُرامن ماحول میں ہوئے۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کےلیے تمام اداروں کا ایک ٹیم کے طور پر کام قابل تحسین ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے عید کی خوشیاں قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کےلیے قربان کیں، قیام امن سے متعلقہ اداروں کا ہر فرد مبارکباد کا مستحق ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

Share
Related Articles

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...

عطاء تارڑ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو...

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...