Home سیاست اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی پیغام رسانی میں مصروف نیٹ ورک کی مزید تفصیلات منظرعام پر آگئیں

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی پیغام رسانی میں مصروف نیٹ ورک کی مزید تفصیلات منظرعام پر آگئیں

Share
Share

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی پیغام رسانی میں مصروف غیر قانونی نیٹ ورک کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ اسٹاف کے تمام ممبران کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ متوقع ہے۔

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم نے قریبی اسٹاف کو اہم پوائنٹس پر تعینات کررکھا تھا، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے اپنے اردلی ظہیر کو چوہدری پرویز الہی، شاہ محمود قریشی کے ساتھ تعینات کر رکھا تھا، دوسرے اردلی جمیل کو شاہ محمود قریشی کے ساتھ نائٹ شفٹ میں تعینات رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق وارڈر یاسر ریاض کو پی بی اکاوٴنٹ، سجاد صدیق کو تلاشی انچارج، شبیر فراز کو سامان تلاشی اور وی آئی پی موومنٹ پر تعینات رکھا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ وارڈر زعفران کو جیل کے باہر اسپیشل ملاقات پر تعینات رکھا گیا تھا، اسٹاف کے تمام ممبران کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کیے جانے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...