اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے 24 جولائی فیصلے پر رپورٹ پیش کردی۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی کی رپورٹ چوہدری محمود بشیر ورک نے پیش کی۔ حکومتی اور اپوزیشن بنچز نے مبارک ثانی کیس کا معاملہ اٹھایا۔
اٹارنی جنرل نے اس کیس کو پیش کیا اور علماء بھی سپریم کورٹ پیش ہوئے، میں سپریم کورٹ کا بھی شکرگزار ہوں کہ انہوں کمی بیشی ختم کردی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پورے ملک کے لوگ خوش ہیں۔