Home نیوز پاکستان محرم الحرام،پنجاب میں موبائل سروس کہاں کہاں بند ہو گی؟

محرم الحرام،پنجاب میں موبائل سروس کہاں کہاں بند ہو گی؟

Share
Share

لاہور: نویں اور دسویں محرم الحرام پر پنجاب بھر میں موبائل سروس کہاں بند ہو گی، فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں ہی معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے، کسی بھی شہر میں مکمل طور پر موبائل سروس معطل نہیں کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے اکثریتی اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک جزوی طور پر موبائل سروس بند رہے گی، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم اور چکوال میں سروس بند نہیں ہو گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں موبائل سروس بحال رہے گی، گوجرانوالہ، نارووال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، راجن پور، فیصل آباد، بہاولنگر اور حافظ آباد میں جزوی طور پر موبائل سروس بند ہوگی۔

راولپنڈی میں 28 مقامات، رحیم یار خان 15، میانوالی اور بہاولپور میں 11 پر موبائل سروس معطل رہے گی، لیہ میں 10، مظفرگڑھ 7 اور ننکانہ صاحب میں 6 مقامات پر موبائل سروس بند رہے گی، ان علاقوں میں موبائل سروس کی بندش نویں اور دسویں محرم الحرام کو ہوگی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اتوار 7 محرم کو راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاولپور اور بہاولنگر کے چند علاقوں میں موبائل سروس معطل رہی، امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Share
Related Articles

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین...

زندگی میں کبھی کبھار پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے، صبا قمر کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان

کراچی :معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا سے...

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...